کام کے دوران لگنے والی چوٹیں
Publication date: @gregorian - @hijriآرٹیکل انتیس(29)
اگر کسی بھی ورکر کو کام کے دوران کوئی چوٹ پہنچتی ہے جس کے نتیجے میں اس کی معمول کی صلاحیتوں میں کمی واقع ہوتی ہے جو اسے اس کی سابقہ ملازمت کے علاوہ کسی اور کام کو انجام دینے سے نہیں روکتی ہے، تو آجر جسکا کام کرتے ہوئے ورکرکو چوٹ لگی ہے ، اسے کسی مناسب کام میں اس کام کے لیے مخصوص اجرت کیساتھ ملازمت دینے کا پابند ہے۔ اس سے اس معاوضے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا جس کا وہ اپنی چوٹ کے لیے حقدار ہے۔